Propakistani2

ProPakistani2 is Pakistan’s leading online news platform, covering the latest national and international news, technology trends, political updates, sports highlights, and education insights. Stay informed with accurate, fast, and reliable updates — all in one place at ProPakistani2.

ایلون مسک نےویکی پیڈ یا کے متبادل ‘گروکی پیڈیا’ کو لانچ کر دیا

[ad_1]

امریکی بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے “گروکی پیڈیا “(Grokipedia) کے نام سے نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا متعارف کروا دیا ہے، جسے انہوں نے ویکیپیڈیا کا متبادل قرار دیا ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ گروکی پیڈیا کا مقصد ہے “سچ، صرف سچ اور مکمل سچ” اور یہ پلیٹ فارم تعصب سے پاک معلومات فراہم کرے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک کے نئے اینسائیکلو پیڈیا کی لانچنگ کے کچھ ہی دیر بعد ویکی پیڈیا پر اس کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون چھپ چکا تھا۔ اس مضمون میں گروکی پیڈیا کے بارے میں تمام ضروری معلومات دستیاب ہیں۔

لانچ کے وقت گروکی پیڈیا کے ورژن 0.1 میں 885,000 سے زائد مضامین موجود تھے، جبکہ ویکی پیڈیا پر صرف انگریزی میں 7 ملین سے زیادہ آرٹیکلز ہیں۔ ایلون مسک نے کہا کہ آئندہ آنے والا ورژن 1.0 “موجودہ سے دس گنا بہتر” ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لانچ میں تاخیر اس لیے کی گئی تاکہ پلیٹ فارم سے “پروپیگنڈا ختم کیا جا سکے”۔

مسک ماضی میں ویکی پیڈیا پر ’ نظریاتی طور پر بائیں بازو کے زیرِ اثر‘ ہونیکا الزام عائد کر چکے ہیں۔ 2024 میں انہوں نے ویکی پیڈیا کو “لیفٹ ایکٹیوسٹس کے کنٹرول میں” قرار دیا تھا اور لوگوں سے اس کے لیے عطیات بند کرنے کی اپیل کی تھی۔

گروکی پیڈیا کا مواد مصنوعی ذہانت (AI) اور xAI کے چیٹ بوٹ ’گروک‘ (Grok) کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔ پلیٹ فارم پر موجود ایک مضمون میں لکھا ہے کہ مسک نے “ٹیکنالوجی، آبادی میں کمی، اور ادارہ جاتی تعصبات” جیسے موضوعات پر عالمی سطح پر جاری بحث کو متاثر کیا ہے۔

خیال رہے کہ ویکی پیڈیا، جو 2001 میں قائم ہوا، ایک رضاکارانہ منصوبہ ہے جسے عطیات کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور جس میں دنیا بھر کے صارفین مضامین لکھ اور ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ ویکی پیڈیا انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس کے تمام مضامین “غیر جانبدارانہ نقطۂ نظر” کے تحت تیار کیے جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp Join Our Channel