Propakistani2

ProPakistani2 is Pakistan’s leading online news platform, covering the latest national and international news, technology trends, political updates, sports highlights, and education insights. Stay informed with accurate, fast, and reliable updates — all in one place at ProPakistani2.

سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی

[ad_1]

وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی قیادت میں اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آ گئے۔

وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے مینا آفریدی اور شفیع جان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک تحقیقات کے بعد حقائق واضح ہو جائیں گے۔ جبکہ سہیل آفریدی کا جرم دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔ اور سہیل آفریدی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔

اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی پر کرپشن کے الزامات بھی عائد ہیں۔ اور وفاق کے خلاف سہیل آفریدی کا رویہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے جرائم نظرانداز ہوئے تو قانون کی بالادستی خواب بن جائے گی۔

install suchtv android app on google app store

[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp Join Our Channel