Propakistani2

ProPakistani2 is Pakistan’s leading online news platform, covering the latest national and international news, technology trends, political updates, sports highlights, and education insights. Stay informed with accurate, fast, and reliable updates — all in one place at ProPakistani2.

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک

[ad_1]

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یکم نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی یافتہ تنظیم ’فتنہ الہند‘ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

بیان کے مطابق، فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ دہشتگرد بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں اور متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشتگردی کی مہم جاری رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store

[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp Join Our Channel