Propakistani2

ProPakistani2 is Pakistan’s leading online news platform, covering the latest national and international news, technology trends, political updates, sports highlights, and education insights. Stay informed with accurate, fast, and reliable updates — all in one place at ProPakistani2.

ملک کی معیشت کے استحکام میں دوست ممالک کا تعاون اہم ہے: محمد اورنگزیب

[ad_1]

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے گزشتہ ڈھائی سال میں اہم اور ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور اس کی ترقی کے لیے دوست ممالک کے تعاون کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی اور ملک میں تجارتی و صنعتی ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تین عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا ہے، جبکہ افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی اور اقدامات جاری ہیں، تاکہ ملک کی تجارتی صلاحیت اور عالمی رسائی میں اضافہ کیا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store

[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp Join Our Channel