Propakistani2

ProPakistani2 is Pakistan’s leading online news platform, covering the latest national and international news, technology trends, political updates, sports highlights, and education insights. Stay informed with accurate, fast, and reliable updates — all in one place at ProPakistani2.

واٹس ایپ نے نیا کارآمد فیچر متعارف کرادیا

[ad_1]

واٹس ایپ میں ایک نیا اور مفید فیچر شامل کیا گیا ہے جو گروپ چیٹس کے تجربے کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنا دے گا۔ WABetaInfo کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، یہ نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

اس فیچر پر گزشتہ چند ہفتوں سے کام جاری تھا اور اب اسے بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین @all استعمال کرتے ہوئے گروپ میں موجود تمام اراکین کو ایک ہی وقت میں مینشن کر سکیں گے۔

اب تک گروپ چیٹ میں ہر فرد کو علیحدہ علیحدہ مینشن کرنا پڑتا تھا، جو نہ صرف وقت طلب عمل تھا بلکہ اکثر کچھ نام رہ بھی جاتے تھے۔

مگر اب اس سنگل مینشن فیچر کے ذریعے گروپ کے تمام اراکین کو ایک ساتھ نوٹیفکیشن موصول ہوگا — چاہے انہوں نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کیا ہو۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن بڑے گروپس کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا جہاں اہم اعلانات یا تازہ معلومات ہر رکن تک فوری پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ نیا فیچر نہ صرف گروپ چیٹس بلکہ کمیونٹی گروپس میں بھی مؤثر ثابت ہوگا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا استعمال صرف ایڈمنز تک محدود نہیں ہوگا — گروپ کا کوئی بھی فرد اسے استعمال کر سکے گا۔

مزید یہ کہ واٹس ایپ ایک اور آپشن پر بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت صارفین چاہیں تو @all مینشنز کو میوٹ کر سکیں گے، تاکہ غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے بچا جا سکے۔

گروپ مینشن کا فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

install suchtv android app on google app store

[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp Join Our Channel