Propakistani2

ProPakistani2 is Pakistan’s leading online news platform, covering the latest national and international news, technology trends, political updates, sports highlights, and education insights. Stay informed with accurate, fast, and reliable updates — all in one place at ProPakistani2.

سپریم کورٹ بلڈنگ میں سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ، متعدد زخمی

[ad_1]

سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکا اسٹاف کینٹین میں ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سپریم کورٹ حکام نے عمارت میں موجود تمام افراد کو فوری طور پر باہر نکالنے کا حکم دیا۔

اس وقت پولیس اور سیکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت اور اس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ عمارت میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد عمارت کے اطراف کو سیل کر دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے عملے کے ساتھ ساتھ عمارت کے اندر موجود شہری بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے سیکیورٹی اور بم ڈسپوزل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store

[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp Join Our Channel