اسموگ کی صورت حال کے پیش نظر خصوصی بچوں اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو اسکول آنے سے روک دیا گیا۔
خصوصی تعلیم کے تمام اسکولوں کو آن لائن کلاسز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سانس، الرجی اور دل کے مریض اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو بھی اسکول آنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدام مریض بچوں کی صحت کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ‘ای پی اے’ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران شیخ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
پنجاب کی سینئر وزیراعلی مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے انسداد اسموگ کے لیے جامع روڈ میپ اور تمام اداروں کو ٹاٸم لاٸن کے ساتھ اہداف بھی تفویض کر دئیے ہیں۔مریم نواز گزشتہ 6 ماہ سے روزانہ کی بنیاد پرانسداد اسموگ ڈیش بورڈ سے محکموں کی کاررکردگی خود مانیٹرکرریی ہیں۔
اسموگ رولز کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں 9 بھٹے مسماراور 4 انڈسٹریل یونٹس گرادئیے گئے ہیں۔ ای پی اے کے اسکوارڈز رات بھر دریاۓ راوی کے بیڈ پر ریت کی ٹرالیوں کی مناسب فلنگ کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔ ای پی اے کے اسکوارڈز نے کٹار بند روڈ اور دریائے راوی پر ٹھوکر نیاز بیگ زون اور دیگر ریت نکاسی اورچیک پوسٹ کی سرویلنس کی۔ لاہور میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا تے ہوئے سموگ کا باعث بننے والے تمام ذرائع کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ماحولیاتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی کسی گاڑی کو چلنے نہیں دیا جاۓ گا اورسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سرکاری اداروں خاص طور پر واسا اور سی اینڈ ڈبلیو کی میٹریل والی دھواں دیتی گاڑیوں کو مرمت کروا دیا گیا ہے۔