19

روسی عدالت کا گوگل پر پوری دنیا کی دولت سے بھی زیادہ کا جرمانہ عائد

مشہور ومعروف سرچ انجن گوگل پر روسی عدالت نے پوری دنیا کی دولت سے زیادہ 20 ڈیسیلین ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روسی عدالت نے گوگل پر ڈھائی ٹریلین آف ٹریلین آف ٹریلین جرمانہ عائد کیا ہے جس کی مالیت دنیا کے تمام ممالک کی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے۔

روس کے 17 ٹی وی چینلز نے گوگل پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا۔ 2020 میں گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد روسی چینل کو بین کر دیا تھا۔

روسی عدالت نے چینل کو بند کرنے پر گوگل پر ایک لاکھ روسی روبل کا جرمانہ عائد کیا۔ اس کے بعد 2022 میں گوگل نے دوبارہ دیگر روسی میڈیا اداروں پر یوکرین جنگ کے آغاز پر پابندی عائد کی، جس پر عدالت نے مزید جرمانے عائد کیے۔

گوگل پر روزانہ 100,000 روبل جرمانہ عائد کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ اگر یہ رقم ادا نہیں کی گئی تو یہ رقم ہر 24 گھنٹے میں دگنی ہو جائے گی۔

جرمانے کی رقم 2020 کے بعد سے اب 20,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000 کے برابر ہو چکی ہے۔

جب کہ عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ عالمی معیشت کا حجم تقریباً 100 ٹریلین ڈالر یا 100 کے بعد 12 صفر ہے اور فلکیاتی روسی فائن تک پہنچنے کے لیے یہ تعداد کم از کم 20 صفر بہت کم ہے۔

دوسری جانب روسی عدالت کی جانب سے چکرا دینے والے ہندسوں کا جرمانہ عائد کیے جانے کے باوجود گوگل بدستور اس سے منحرف ہے اور اس حوالے سے جاری آخری آمدنی بیان میں کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں کہ ان قانونی معاملات کا کوئی مادی منفی اثر پڑے گا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں