11

سندھ ہائیکورٹ؛ طلبہ یونین انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ 

جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ 

جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لئے قوانین اور قواعد و ضوابط کی تیاری کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ 

جامعہ کراچی کی سینٹرل اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل نے طلبہ یونین کے لئے مجوزہ آئین تیار کرلیا ہے۔ مجوزہ آئین سیکریٹری جامعات کو بھی بھیجا گیا ہے۔ 

عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ درخواست تیمور احمد اور دیگر طلبہ کی جانب سے عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔ جس میں طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی تھی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں