11

  صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا


اسلام آباد:

 

  صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا، پلاستر کے بعد گھر منتقل ہوگئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

 

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ائر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا، انہیں  فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

 

ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا جو چار ہفتوں کے بعد اتارا جائے گا۔ 

 

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہےا ور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 

 



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں