41

واٹس ایپ میں نیا فیچرکیا آرہا ہے؟

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ اپنے صارفین کی آسانی اور تجربے کو بہتر بنانے کیلئے نت نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ پر ٹیلی گرام اور فیس بک میسنجر سے ملتی جلتی رنگ برنگی تھمیز متعارف کرائی گئی ہیں جن کے ذریعے واٹس ایپ صارفین چیٹس کے سادہ سے بیک گراؤنڈ کو رنگا رنگ بیک گراؤنڈ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر تک فی الحال تمام صارفین کی رسائی ممکن نہیں ہے کیوں کہ نئے کلر فل چیٹ تھیمز صرف اینڈرائیڈ کے بیٹا ٹیسٹرز کیلئے دستیاب ہیں تاہم امکان ہے نیا فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق رنگ برنگی تھیمز موجودہ تھیمز کے برعکس تمام چیٹس کیلئے دستیاب ہیں اور وال پیپرز سے بھی مختلف ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ صارفین لائٹ اور کلرز موڈز کا آپشن استعمال کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ تھیم منتخب کرسکتے تھے لیکن ان تھیمز کے ساتھ ٹیکسٹ ببلز کا رنگ تبدیل نہیں ہوتا تھا تاہم اب نئے فیچر کے ذریعے صارفین چیٹ تھیمز سے مطابقت رکھتا ٹیکسٹ ببلز بھی تبدیل کرپائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی چیٹس تھیمز میں 20 مختلف رنگ اور 22 سے زائد ٹیکسچر تھیمز کا انتخاب موجود ہے۔

صارفین کے کسی بھی مخصوص تھیم کو منتخب کے بعد چیٹ کا بیک گراؤنڈ تبدیل ہوجائیگا، واٹس ایپ صارف ہر چیٹ کو مختلف وال پیپر کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتا ہے اس سے ہر چیٹ ونڈو دوسرے سے مختلف اور منفرد نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف تھیمز کا آپشن فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام پر پہلے سے موجود ہے لیکن واٹس ایپ کی تھیمز پرائیویٹ ہیں جسے ہر صارف ہر چیٹ کیلئے مختلف بناسکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں