12

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

محکمہ پاسپورٹ نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی، جس کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

محکمے کی جانب سے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا، جس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کیلئے اپلائی کر سکتا ہے، ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، اب شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہوں گے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں