12

کچے سے ایک کروڑ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا شہری بازیاب


کراچی:

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے اندرون سندھ شکارپور میں کچے سے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا، مغوی کو ہنی ٹریپ کر کے اندرون سندھ بلوا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 اس حوالے سے ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں مغوی نور محمد خان کو موبائل فون پر وائس چینجر سے لڑکی کی آواز کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے اندرون سندھ شکار پور بلوایا جہاں سے اسے کچے کے ڈاکو اغوا کر کے فرار ہوگئے تھے جبکہ ڈاکوؤں نے اس کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

 اغوا کا مقدمہ نمبر 477 سال 2024 بجرم دفعہ 365 اے چونتیس کے تحت شارع نور جہاں پولیس نے درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے اے وی سی سی پولیس کو بھی بھیج دیا تھا۔

بعدازاں اے وی سی سی پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں شامل انسپکٹر جاوید حسین جلبانی نے ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اندرون سندھ شکار پور بیگاڑی کچہ میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مغوی نور محمد خان کو بحفاظت بازیاب کرایا جسے بعدزاں ابتدائی تفتیش کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں