10

ہما قریشی نے شاہ رخ خان کے ساتھ ناقابلِ فراموش لمحہ شیئر کردیا

بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے خوبصورت لمحے کو یاد کیا، جس نے ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا۔ 

ہما قریشی نے بتایا کہ شاہ رخ خان، جو ان کے “ہمیشہ سے پسندیدہ اداکار” ہیں، نے نہ صرف ان کے ساتھ کام کیا بلکہ ان کے پیر کے ناخن بھی پینٹ کیے، جس کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کو فون کرکے کہا، “خدا ہے۔”

یہ واقعہ ایک پینٹ کمپنی کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا، جس میں ہما نے شاہ رخ خان کی حاملہ بیوی کا کردار نبھایا۔ اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے ہما نے کہا کہ وہ ابھی فلم انڈسٹری میں نئی تھیں، اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے خواب جیسا تھا۔

ہما نے مزید بتایا کہ وہ اکثر شاہ رخ خان سے ملتے وقت تصویر کھنچوانے میں جھجھک محسوس کرتی ہیں، مگر ایک خاص موقع پر جب ان کی گاڑیاں ایک ہی وقت پر پہنچیں، تو دونوں نے فوٹوگرافروں کے لیے ایک یادگار تصویر لی۔

کام کے حوالے سے، شاہ رخ خان جلد ہی فلم “کنگ” میں نظر آئیں گے، جس میں وہ ایک ڈان کا کردار ادا کریں گے، جبکہ ان کی بیٹی سوہانا خان فلم میں ان کی شاگرد کا کردار نبھائیں گی۔

 

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں