پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے ہوئے ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں ـ
شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی پوسٹوں پر ڈیوٹی دینے والے تین اہلکار نامعلوم سمت سے آئی گولیوں کا شکار ہوئے جس میں دو موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ـ
جنوبی زیرستان: جنوبی وزیرستان کے مختلف تحصیلوں میں بھی دو واقعات رونما ہوئے جہاں تحصیل اعظم ورسک میں مسلح افراد نے پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ تحصیل بدر میں حملہ آوروں نے پاک فوج کی پوسٹ پر دھاوا بول دیا جسکے نتیجے میں ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا ـ
خیبر ایجنسی: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مسلح حملہ آروں نے لیویز اہلکاروں کی پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا حملے میں ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا ـ
دیر اپر: ضلع اپر دیر میں پاک فوج کی پوسٹ میں موجود تین اہلکار نامعلوم سمت سے آئی گولیوں کا شکار ہوئے جس میں دو اہلکار زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ـ
مہمند ایجنسی: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں پاک فوج کی گشتی پارٹی چناری نامی علاقے سے گزر رہا تھا کہ راستے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کا شکار ہوا جس میں کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ـ
مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان سے منسلک کئی سوشل میڈیا اکاونٹس پر قبول کی گئی ہے