تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شادباغ میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو پر تشدد کرکے اسے چھت سے نیچے پھینک دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے لائبہ کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ 6 سال قبل 24 سالہ لائبہ کی شادی شادباغ کے بلال خان سے ہوئی تھی جو نشے کا عادی ہے۔
ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کے باپ نے داماد پر الزام عائد کیا کہ بلال اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد کرتا تھا، ایف آئی آر میں سُسر پر بہو سے زیادتی کا الزام بھی لگایا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے سُسر عمر دراز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بہو پر تشدد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور اس فعل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں