34

امریکا نے قطر سے حماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا

حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق معاہدے کو مسترد کرنے کے معاملہ پر امریکا نے قطر سےحماس وفد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا کے کہنے پر قطر نے حماس وفد کو دوحہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے قطر کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دوحا میں حماس قیادت کی موجودگی کو مزید قبول نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اکتوبر کے وسط میں دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا تازہ دور بھی ناکام ہوگیا تھا کیونکہ حماس نے قلیل مدتی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں