28

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کوپر کنولی تیسرے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئے تھے جوکہ اب ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جوش فلپ کو آسٹریلین اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رہیں گے، جوش فلپ کو کوپر کنولی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش فلپ کل ون ڈے کپ کا میچ کھیلنے کے بعد برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 نومبر کو برسبین میں ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں