29

بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو کیا کریں گے؟ رضوان کا اہم بیان آگیا

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم آئے گی تو انہیں ویلکم کریں گے۔

برسبین میں میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمدرضوان نے کہا کہ بھارٹی ٹیم پاکستان آئے گی تو ویلکم کریں گے،ہمیں امید ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی، چیمپیئنز ٹرافی کے معاملات کا دائرہ کار پی سی بی کا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ ہو چکا ہے اور ابھی نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بیسٹ الیون ہی میدان میں اتاریں گے۔ آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، کچھ پلانز ہیں جن پر سیریز میں عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد عامر اور عماد وسیم کے متبادل اچانک تیار نہیں ہو سکتے اس لیے بڑے کھلاڑیوں کی جگہ لینے والوں کو محنت اور وقت درکار ہوگا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہمیشہ مشور ے کے ساتھ چلتا ہوں،جو ٹیم کیلئے بہتر ہوگا وہ فیصلے کریں گے،فخر زمان، افتخار احمد، محمد عامر اور شاداب خان بڑے کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں