37

شارک ٹینک پاکستان سے ’چائے والا‘ ارشد خان کا 1 کروڑ کا معاہدہ

شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور ہونے والے ارشد ’چائے والا‘ نے ایک کروڑ کا بزنس معاہدہ کرلیا۔

پاکستان میں “شیرک ٹینک” کے ایک ایپی سوڈ میں ارشد نے اپنی چائے کی برانڈ پیش کر کے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔

ارشد خان کی یہ کامیابی ان کی کاروباری بصیرت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چند سال پہلے ایک وائرل تصویر کی بدولت شہرت پانے والے ارشد نے چائے فروش سے کاروباری شخصیت تک کا طویل سفر طے کیا ہے اس ہی دوران وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے۔

ارشد خان نے اپنی برانڈ کو متعارف کروانے کے بعد ججز کو متاثر کیا اور ججز کی جانب سے ان کے کاروباری وژن کو سراہا گیا۔

یہ معاہدہ ان کے کاروباری سفر میں ایک بڑا قدم ہے، جس سے ان کی کاروباری صلاحیتوں اور جدوجہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

ارشد کی کہانی لاکھوں لوگوں کے لیے ایک تحریک ہے کہ اگر عزم، محنت اور قسمت کا ساتھ ہو تو کوئی بھی چھوٹا سا کاروبار بڑے منافع بخش کاروبار میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ارشد کا یہ معاہدہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے بھی حوصلے کا باعث ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت کریں اور شانک ٹینک جیسے بڑے پلیٹ فارم سے اپنا مستقل بنانے کی کوشش کریں۔

install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں