23

کیمرے سے متعلق واٹس ایپ کا اہم فیچر پر کام جاری

ایک دلچسپ اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ گیلری شیٹ پر ایک کیمرہ شارٹ کٹ متعارف کرانے جارہا ہے جس سے صارفین کسی بھی یادگاری لمحے کو اپنے دوستوں کے ساتھ فوری شیئر کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر آنے والی اپ ڈیٹ میں متعارف کرایا جائے گا جو کہ فی الحال اینڈرائیڈ 2.24.24.23 اپ ڈیٹ کے لیے بیٹا ٹیسٹرز کے طور پر لیے دستیاب ہوگا جو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ ہوگا۔

نئی خصوصیت گیلری شیٹ کے اندر کیمرہ کھولنے کے لیے ایک نیا انٹری پوائنٹ متعارف کرائے گی۔

پہلے متعارف کرائی گئی ایک اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے پچھلے کیمرہ انٹری پوائنٹ کی جگہ چیٹ بار سے فوٹو اور ویڈیو گیلری کھولنے کے لیے فیچر متعارف کرایا تھا۔ جس نے صارفین کے لیے متعدد مراحل سے گزرے بغیر اپنے گیلری کے مواد تک رسائی آسان بنا دی تھی۔

تاہم کچھ صارفین پچھلے شارٹ کٹ کو ترجیح دیتے ہیں جس نے کیمرہ براہ راست کا آپشن پیش کیا تھا۔ انہیں گیلری کا نیا شارٹ کٹ زیادہ پرکشش نہیں لگتا کیونکہ یہ کیمرہ کھولنے کے لیے ایک اضافی قدم کا اضافہ کرتا ہے جو پہلے ایک آسان عمل تھا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں