19

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی، پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی کے سامنے آج تنخواہوں میں اضافے کیلئے پلان پیش کیا جائے گا۔

قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

جس میں قومی ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پلان پیش کیا جائے گا، کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ بورڈآف ڈائریکٹرزکے سامنے رکھا جائے گا۔

قومی ایئر لائن ملازمین کی تنخواہوں میں 2015 کے بعد اضافہ نہیں کیا گیا۔

چند ہفتے قبل پی آئی اے پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز سی بی اے کے صدر ہدایت اللہ خان نے پی آئی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں جاری مشکل معاشی مسائل اور بے تحاشہ مہنگائی کی لہر کے باعث ملازمین شدید ذہنی تناؤ کے شکار ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ آٹھ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں