محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
[ad_1]
کراچی میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
سوات، شانگلہ ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابرآلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، مالم جبہ منفی 2 ، دیر بالا منفی 3، چترال ،پاراچنار کا بھی منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔
[ad_2]
Post Comment