Propakistani2

ProPakistani2 is Pakistan’s leading online news platform, covering the latest national and international news, technology trends, political updates, sports highlights, and education insights. Stay informed with accurate, fast, and reliable updates — all in one place at ProPakistani2.

بٹ کوائن کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

[ad_1]

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 4 ماہ کی نچلی سطح پر پہنچ گئی۔ جون کے بعد پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے نیچے آ گئی، اور 6.7 فیصد کمی کے بعد 99,936 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچ چکی تھی، جس کے بعد مارکیٹ میں تقریباً 20 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بٹ کوائن کے ساتھ ساتھ دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد جبکہ ایکسی آر پی کی قدر میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کا اثر امریکی اسٹاک مارکیٹس پر بھی پڑا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1.2 فیصد جبکہ نیسڈیک میں 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں حالیہ گراوٹ کی ایک بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کرنا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp Join Our Channel