کھیل – ProPakistani2 https://propakistani2.com Mon, 21 Apr 2025 20:21:34 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8 شاداب خان کا اپنی پرفارمنس سے متعلق بڑا بیان https://propakistani2.com/?p=18693 Mon, 21 Apr 2025 20:21:34 +0000 http://propakistani2.com/?p=18693 [ad_1]

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کرپا رہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فینز مایوس ہوں گے کیونکہ ہم بطور ٹیم پاکستان سے اچھا نہیں کھیل رہے۔ اور میں بھی پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میچز میں نہیں کر پا رہا۔ لیکن میں ڈومیسٹک میں کافی محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پورا سال قومی ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا۔ تاہم امید ہے کھلاڑی فارم لے کر آگے بڑھیں گے۔

شاداب خان نے کہا کہ ہمارا دورہ نیوزی لینڈ اتنا اچھا نہیں رہا۔ لیکن ہم ناکامی میں کھلاڑیوں کا ساتھ دیتے ہیں۔ اور جب آپ کھلاڑی کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کا بہترین وقت چل رہا ہے۔ اور امید ہے وہ قومی ٹیم میں بھی ایسا ہی پرفارم کریں گے۔ حسن نے گزشتہ سال بہت نے محنت کی ہے۔ جو اب نظر بھی آ رہی ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
پشاور زلمی پی ایس ایل 10 کی مضبوط ٹیم ہے: بابر اعظم https://propakistani2.com/?p=18685 Mon, 21 Apr 2025 19:20:26 +0000 https://propakistani2.com/?p=18685 [ad_1]

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل میں کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے، پشاور زلمی نے کمزور ایریا کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے بولنگ مضبوط کی ہے، بیٹنگ کو بھی بہتر کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی بھی اچھے فنیشر ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس یل میں جس ٹیم کے پاس مقامی کھلاڑی اچھے ہوتے ہیں وہ اچھی ٹیم ہوتی ہے، ہمارے پاس مقامی کھلاڑیوں کا اچھا بینچ ہے۔

سب محنت اور لگن سے کامیابی کے لیے کھیلتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو پلان دینا اور اس پر عمل درآمد کرنا ہو گا، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو سینئر کے ساتھ ڈرسنگ روم شیئر کرنے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
ایرن ہالینڈ نے حسن علی کو ‘جوکر’ قرار دے دیا https://propakistani2.com/?p=18660 Sun, 20 Apr 2025 12:41:09 +0000 https://propakistani2.com/?p=18660 [ad_1]

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا۔

گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا تھا۔

اس میچ کے دوران آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے حسن علی کی تعریف کی اور انہیں مزاحیہ انداز میں جوکر کہا، اس موقع پر فاسٹ بولر نے انکی بات کا جواب بھی دیا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وہاب ریاض کی 113 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا https://propakistani2.com/?p=18654 Sun, 20 Apr 2025 11:40:21 +0000 http://propakistani2.com/?p=18654 [ad_1]

کرکٹ بورڈ قومی یا ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کا کم از کم 10 سال کا تجربہ رکھنے والے لیول تھری کوالیفائیڈ کوچ کی تلاش میں ہے۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو گزشتہ سال نومبر میں عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا جب گیری کرسٹن نے دورہ آسٹریلیا سے عین قبل عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ترقی دی گئی کیونکہ جیسن گلیسپی نے بھی کرکٹ بورڈ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر عاقب جاوید کی میعاد آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ساتھ ختم ہونے والی تھی لیکن انہیں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے توسیع کردی گئی تھی۔

عاقب جاوید کو پاکستان کے کرکٹ سیٹ اپ میں جگہ مل سکتی ہے کیونکہ وہ ہائی پرفارمنس سنٹر کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کے لیے کرکٹ بورڈ نے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر کا عہدہ ندیم خان کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ، سابق کپتان کا عدالت جانے کا اعلان https://propakistani2.com/?p=18648 Sun, 20 Apr 2025 10:39:22 +0000 https://propakistani2.com/?p=18648 [ad_1]

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام لارڈز کرکٹ کلب کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں ‘مفاد کے تصادم’ کا الزام لگایا گیا تھا۔

اظہر الدین اسٹینڈ کا نام اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ میں 2019 میں وی وی ایس لکشمن سے بدلا گیا تھا۔

یہ اقدام اسوقت اُٹھایا گیا تھا جب محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے، جس کے بعد فروری 2024 میں لارڈز کرکٹ کلب نے شکایت دائر کی گئی تھی۔

لارڈز کرکٹ کلب کے مطابق قانون کے تحت ایپیکس کونسل کا رکن اپنے فائدے کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں لے سکتا۔

اسٹینڈ سے نام ہٹانے کے معاملے پر سابق کپتان کا کہنا ہے کہ یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے، میں اس پر تبصرہ کرکے اس سطح تک نہیں گرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال کی کرکٹ خدمات اور 10 سال کی کپتانی کے بعد حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے اس سلوک پر بہت دُکھ ہے، ہم اس معاملے پر 100 فیصد عدالت جائیں اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

دوسری جانب لارڈز کرکٹ کلب نے موقف اپنایا ہے کہ یہ فیصلہ شفافیت اور سالمیت کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں جبکہ سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
رابعہ نور انٹرنیشنل کک باکسر اسپانسر لینے میں کامیاب https://propakistani2.com/?p=18642 Sun, 20 Apr 2025 09:38:16 +0000 http://propakistani2.com/?p=18642 [ad_1]

چیئرمین بلدیہ ٹاون عبدالکریم آسکانی نے انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور کو آذربائجان میں ہونے والی چیمپئن شپ کے لئے اسپانسر کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کک باکسر، گولڈ میڈلسٹ اور ایشیئن چیمپئن رابعہ نور جو کہ متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، آئندہ ماہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی “بلڈ ٹو بلڈ” انٹرنیشنل چیلنج فائٹ میں شرکت کریں گی۔

بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی رابعہ نور، جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، کو چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی نے اسپانسر کر دیا ہے۔ چیئرمین کی جانب سے رابعہ نور کو ائیر ٹکٹ اور دیگر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ 10 مئی کو ہونے والی فائٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوں۔

چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے کہا ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں اور خواتین کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں، رابعہ نور جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں اور ہم ان کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے چیئرمین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ادارے بھی اسی جذبے کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
حسن علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا https://propakistani2.com/?p=18635 Sat, 19 Apr 2025 21:10:29 +0000 http://propakistani2.com/?p=18635 [ad_1]

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جمعہ کو پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر119 رنز ہی بناسکی اور یوں کراچی نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔

کنگز کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ کے خلاف میچ میں ہی حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔

حسن علی نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

30 سالہ حسن علی پی ایس ایل 10 میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک وہ 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز نے اب تک 3 میچز میں 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔

کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

 

 

 

 

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا https://propakistani2.com/?p=18629 Sat, 19 Apr 2025 20:09:37 +0000 https://propakistani2.com/?p=18629 [ad_1]

پاکستان نے ایران کو ہراکر سہ ملکی گرونانک انٹرنیشنل گولڈ کبڈی کپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایگلز نے فائنل میں ایران کی ٹیم لائنز آف تبریز کو 26 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل میچ پاکستان ایگلز اور انڈین ٹائیگرز کے درمیان تھا جو بھارتی ٹیم کی دستبرداری کی وجہ سے ایرانی ٹیم کے کیساتھ ہوا۔

قبل ازیں بھارتی کپتان جرمن جیت سنگھ نے کہا کہ کہ ہمیں بہت دکھ ہوا ہے کہ ہم فائنل میچ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیل سکے، ہمارے چار کھلاڑیوں کو ویزہ نہیں مل سکا اور تین کھلاڑی ان فٹ ہو چکے ہیں، بدقسمتی سے ہمیں فائنل میچ سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

بھارتی کپتان جرمن جیت سنگھ نے مزید کہا کہ باہر ہونے کا افسوس ہے، مگر شائقین کی حوصلہ افزائی سے بہت خوش ہیں، اگلی بار مضبوط ٹیم لائیں گے۔

سیکرٹری کبڈی فیڈریشن پاکستان نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ عوام کو بھرپور کبڈی میچ کا فائنل دیکھنے کو ملتا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا، بہت جلد ہم بھارت میں جا کر کھیلیں گے۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر, پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کوشکست https://propakistani2.com/?p=18623 Sat, 19 Apr 2025 19:08:06 +0000 https://propakistani2.com/?p=18623 [ad_1]

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے آخری میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔

بنگلادیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے ریتو مونی 48 اور فہیمہ خاتون 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان ویمن کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویمن نے ہدف 40 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ منیبہ علی 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان ویمن ٹیم نے مسلسل پانچ میچز جیتے ہیں اور آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم پہلے ہی ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کر چکی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ رواں سال بھارت میں کھیلا جائےگا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائےگی، محسن نقوی https://propakistani2.com/?p=18616 Sat, 19 Apr 2025 18:06:20 +0000 https://propakistani2.com/?p=18616 [ad_1]

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمن ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنےکو تیار ہیں۔

ویمن ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ہو کر کھیلے تو اسی طرح کا نتیجہ آتا ہے، ویمن کرکٹرز کو انعام ملے گا یہ اُن کا حق ہے، یہ ہر ٹیم کے لیے ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے ہیں۔ اسی طرح دوسری ٹیموں انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ اہم فیصلے ہوں گے۔ عاقب جاوید سے عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، یہ عارضی فیصلہ تھا، آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔

محمد رضوان سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔ گفتگو سے قبل محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ آپ ورلڈکپ میں ایسی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا۔

 

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

]]>