You are currently viewing سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن حد تک کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن حد تک کمی

[ad_1]

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اور فی تولہ قیمت کمی کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 916 ڈالر ہو گئی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]