35

معروف اداکارہ کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار

[ad_1]

بالی ووڈ کی فلم راک اسٹار سے شہرت کی بلندیوں کو چُھونے والی معروف اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ کو مبینہ طور پر قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی بہن عالیہ کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر کوئنز میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 43 سالہ عالیہ نے مبینہ طور پر ایک دو منزلہ مکان کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور ان کی دوست 33 سالہ ایناستاسیا ایڈین دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بتایا ہے کہ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عالیہ فخری 2 نومبر کو علی الصبح مذکورہ مکان پر پہنچیں تو انہوں نے اوپر کی منزل پر رہنے والے جیکب پر چیخ کر کہا کہ آپ سب آج مرنے والے ہیں، وہ (عینی شاہد) عالیہ فخری کی آواز سن کر باہر آیا تو اس نے دیکھا کہ مکان میں آگ لگی ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق عالیہ فخری نے حسد کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا ہے، اگر ان پر الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔

ادھر بالی ووڈ اداکارہ کی بہن کو کوئنز کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا ہے، جہاں ان کی ضمانت بھی مسترد کر دی گئی ہے جبکہ ان کی اگلی پیشی 9 دسمبر کو مقرر ہے۔

نرگس فخری کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ عالیہ کسی کو قتل کر سکتی ہے، وہ ایک ایسی شخصیت تھی جو سب کا خیال رکھتی تھی، اس نے ہر ایک کی مدد کرنے کی کوشش کی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں