39

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم سے ملاقات میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

[ad_1]

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ ون واٹر سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم اور محمد بن سلمان کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچویں بار پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ولی عہد کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی پھر سے دعوت دی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جلد دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں