36

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی نئی تصاویر، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں؟

[ad_1]

بھارت سمیت سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے زیرِ گردش ہیں۔

اس حوالے سے کئی لوگ متعدد دعوے بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب ان افواہوں کے درمیان دونوں اداکاروں نے کافی وقت کے بعد ایک ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی تقریب میں شرکت کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے تقریب میں ایک ہی رنگ کا لباس زیب تن کیا اور تصاویر میں دونوں بہت ہی خوش بھی نظر آ رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اب ان تصاویر میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کی علیحدگی کی افواہوں کو دم توڑ دینا چاہیے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں