32

بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

[ad_1]

احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے عمل درآمد کے لیے نوٹس دوبارہ جاری کر دیا۔ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں۔ ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتاری کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت بغیر کارروائی پیر 9دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت کے باہر گفتگو میں ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس آئین قانون کے ساتھ جاری کھلواڑ کا نوٹس لیں اور ڈی چوک فائرنگ پر فوری نوٹس لیا جائے، چیف جسٹس عدلیہ کے احکامات کی بے توقیری کرنے کا نوٹس لیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں