38

شام میں جاری لڑائی، حزب اللہ کا بڑا اعلان

[ad_1]

 

حزب اللہ نے شام کے صدر بشارالاسد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حزب اختلاف کی فورسز کے مقابلے میں شامی حکومت کے ساتھ دیں گے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے وعدہ کیا ہے کہ لبنانی گروپ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کی جانب سے پیش قدمی کے دوران شامی حکومت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

قاسم نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ دنوں میں جو کچھ بھی کر چکے ہیں اس کے باوجود وہ اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکیں گے اور ہم بطور حزب اللہ اس جارحیت کے اہداف کو ناکام بنانے کے لیے شام کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس “جارحیت” کو امریکا اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حزب اللہ شام کے صدر بشار الاسد کی کس طرح حمایت کرے گی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں