[ad_1]
بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے کی ایک حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
سپر اسٹار ایشوریہ رائے بچن نے حال ہی میں دبئی میں گلوبل ویمنز فورم کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جذباتی انداز میں خطاب کیا۔
ایونٹ کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے ایشوریا کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایشوریا نے اسٹیج پر قدم رکھا تو پس منظر میں ایک بڑی اسکرین پر ان کا نام لکھا تھا ‘ایشوریا رائے، انٹرنیشنل اسٹار’۔
اداکارہ کے نام کے ساتھ ‘بچن’ نہ لگائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ایشوریا نے باضابطہ طور پر بچن اپنے نام سے ہٹا دیا ہے۔
دوسری جانب اگر ایشوریا رائے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل دیکھی جائے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے باضابطہ طور پر بچن نام سے نہیں ہٹایا کیونکہ انسٹاگرام پر ان کا نام یہ ہی ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے پیش کیے کہ ایشوریا کی اپنی پہچان ہے، انہیں کسی بچن کی ضرورت نہیں لہٰذا پروفیشنلزم کے تحت ایونٹ میں اداکارہ کے نام کے ساتھ بچن نہیں لکھا گیا۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔
[ad_2]