8

آئینی ترامیم کی حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے آئینی ترامیم کی حمایت کرنے پر 40 کروڑ روپے کی پیشکش ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی

ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے انہیں 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ بلکہ 40 کیا، 80 کروڑ اور اس سے بھی بڑھ کر ایک ارب روپے بھی دینے کو تیار ہیں لیکن میں نے الیکشن کے دوران حلف لیا تھا کہ میں جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا۔ میں نے عمران کا ساتھ دینے کا حلف لیا ہے۔

کامران غلام کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندارسنچری

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کے پیسے اور پیشکش کو مسترد کرتا ہوں، میں خان کا سپاہی ہوں، میں نے عمران خان کے نظریے کو 1997-98 میں سپورٹ کیا، ان کے ساتھ شامل ہوا اور تب سے لے کر اب تک حقیقی تبدیلی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

اقبال آفریدی نے کہا کہ میں نے رجیم چینج میں ظلم و جبر کا مقابلہ کرکے عمران خان کو سپورٹ کیا۔ نہ بھاگا، نہ خاموش رہا اور نہ بکا۔ آج بھی میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کی یہ آفر مسترد کرتا ہوں۔ آئینی ترامیم میں پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے سپورٹ کروں گا۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

واضح رہے آئینی ترمیم کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذکرات کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے ، تاحال فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں