25

آئینی ترمیم کے دوران اجلاس میں عدم شرکت پر لیگی رکن عادل بازئی کیخلاف ن لیگ کا بڑا ایکشن

  اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے دوران اجلاس میں عدم شرکت پر مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کے خلاف مسلم لیگ ن نے بڑا ایکشن لے لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے پارلیمانی لیڈر کی درخواست پر لیگی رکن عادل بازئی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف  نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس دائر کر کے اسپیکر کو بھجوایا، عادل بازئی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ خط میں  آرٹیکل 63اے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی فیکشن کلاز کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے عادل خان بازئی این اے 262سے مسلم لیگ ن کے رکن ہیں اور کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں