3

آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست، اسکولوں کے اوقات تبدیل

بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائیں لاہور کے لئے زہر بن گئیں، سموگ کی مجموعی شرح 500 سے تجاوز کر گئی جس کے باعث فضا میں سانس لینا محال ہوگیا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، سموگ کے باعث آج بروز پیر سے لاہور میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، اوقات کار کا اطلاق آج 28 اکتوبر سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی اور ہر قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی۔

لاہور میں 31 جنوری 2025 تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی سخت پابندی ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں