3

اسرائیلی بمباری سی شہید فلسطینیوں کی لاشیں کتے کھانے لگے

شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ فارس افانہ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی لاشیں کتے کھا رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ شہید فلسطینیوں کی لاشوں پر جانوروں کے کاٹنے کے نشان ہیں، جس سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، مزید 72 شہید ، 5 لاکھ افراد کی نقل مکانی

فارس افانہ نے امریکی ٹی وی سے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک بچے کی باقیات دکھائی گئیں، جس کی لاش کو کتوں نے کھا لیا تھا۔

فارس افانہ نے کہا کہ شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں اسرائیلی بمباری کے باعث ہر طرف لاشیں گلیوں میں پڑی ہیں، سڑکیں تباہ ہیں اور خواتین اور بچے بدترین بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں