5

اسرائیل میں فوجی بیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ

حزب اللہ نے اس سے قبل بھی اسرائیل پر راکٹ برسائے تھے—فائل/فوٹو: رائٹرز

حزب اللہ نے اس سے قبل بھی اسرائیل پر راکٹ برسائے تھے—فائل/فوٹو: رائٹرز

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وسطی علاقے میں قائم فوجی مرکز کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ جنگجوؤں نے دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرونز حملہ کیا جن کا ہدف اسرائیل کے وسطی شہر ہیدیرا کے مشرقی علاقے میں قائم فوجی مرکز تھا جو ایئرمیزائل ڈیفنس بیس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے اور گروپ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کرنے پر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حزب اللہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کے شہر حیفہ اور اس کے شمالی علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بیروت میں فضائی کارروائی کے ذریعے شہید کیا گیا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں