3

اسرائیل کا فضائی حملہ، تہران اور قریبی شہر میں دھماکے، ایران کی تصدیق

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا، تہران اور قریبی شہر کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں ہونے والے دھماکوں کی تصدیق کر دی ہے، تہران اور قریبی شہر کرج میں پانچ دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ دھماکے پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔نیم سرکاری ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں 2دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے، جس سے وہاں کی فضائی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے، ایران نے اپنی فضائی حدود صبح نو بجے تک بند کردی۔

فلپائن میں سمندری طوفان ‘ ہلاکتوں کی تعداد40 ہو گئی ‘ ہزاروں بےگھر

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران کے مغرب میں پانچ دھماکے سنے گئے ہیں، جبکہ خمینی ایئرپورٹ پر بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

دوسری جانب شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق اور حمص میں بھی متعدد دھماکے ہوئے اور شامی فضائیہ میزائلوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، عراقی شہروں دیالہ اور صلاح الدین میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق تہران حکومت کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے جواب میں ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس دوران کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ تہران میں ہونے والے دھماکے فضائی دفاعی نظام کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہیں، اور مہر آباد اور امام خمینی ایئرپورٹس پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

دوسری جانب، امریکہ نے اسرائیلی حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں میں امریکہ شامل نہیں ہے، مگر اس نے ان حملوں کو تل ابیب کے حق دفاع قرار دے کر ان کی تصدیق کی ہے۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے ملکی قوانین کے مطابق کرنا ہے، میتھیو ملر

سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پراسرائیلی حملے میں امریکا شریک نہیں ہے، ایران پراسرائیل کاحملہ اپنے دفاع کی مشق ہے، امریکی صدر جو بائیڈن کو اسرائیل کے ایران پر حملوں سے آگاہ کر دیا گیا، اسرائیل میڈیا کے مطابق کرج شہر میں ایران کے نیوکلیئر پاورپلانٹس موجود ہیں،یہ واضح نہیں کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پرحملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم ملٹری بیس کے بنکرمیں موجود تھے،اسرائیلی وزیراعظم کے دفترسے نیتن یاہوکی ملٹری بیس میں موجودگی کی تصویر جاری کی گئی ہے، اسرائیلی وزیردفاع اوردیگرعسکری حکام بھی اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ موجودتھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں تیل اورنیوکلیئرتنصیبات کونشانہ نہیں بنایا گیا،دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم نے تہران کے قریب 3 مقامات پر حملوں کو ناکام بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں