اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ کے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والی شارٹ مشین گن تھانہ سیکرٹریٹ سے غائب ہوئی۔ تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بغیر جانچ پڑتال فرضی ملازم کو سرکاری ایس ایم جی گن نمبر 218 جاری کی۔
اسلام آباد بینک ڈکیتیوں کے نشانے پر،36گھنٹوں میں 4 وارداتیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار سے ایک فرضی ملازم نے ایس ایم جی لی ، فرضی ملازم کی وردی پر دلاور نام درج تھا، اس نے نام تھانہ سیکرٹریٹ سے حاصل کرکے بیلٹ نمبر 283 لکھوایا اور موبائل فون بھی غلط لکھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں دو روز قبل بینک لوٹ لیے گئے تھے جس کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا۔