10

اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار

اسلام آباد سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس وزیر آباد کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔

ٹرین میں سوار ایک مسافر کا کہنا ہے  وزیرآباد اسٹیشن کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی بوگی ٹریک کے ایک طرف جھک گئی ،واقعے کے بعد ٹرین کو وزیر آباد اسٹیشن پر روک دیا گیاہے۔

بین سٹوکس دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کریں گے

اسلام آباد ایکسپریس کی ایک بوگی کی جھکنے کی ویڈیو ہم نیوز کو موصول ہوگئی ہے ، ترجمان ریلویز کا کہنا ہے ریلوے کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود  ہیں، ٹرین واقعے میں مسافر محفوظ  ہیں۔ٹرین کو جلد منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹرین رکنے کے باعث مسافرشدید پریشانی کا شکار ہیں۔یاد رہے آج ہی حیدر آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جسٹس(ر) دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا وفاقی آئینی عدالت ضرورت تھی، بلاول بھٹو

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اسٹیشن سے روانہ ہونے کے فوراً بعد ریلوے یارڈ میں پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریلوے کا تکنیکی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لانے کا کام شروع کر دیا۔

بوگیاں ٹریک سے اترنے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک کی ریلوے ٹریفک معطل رہی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نئےچیف جسٹس کی تعیناتی کااعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کیساتھ ہی ہوجائیگا، عرفان صدیقی

بعد ازاں پٹری سے اترنے والی دو بوگیوں کو الگ کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں