14

اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کے دوران  فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت اسلام اباد میں فوج تعینات کی جائے گی،5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات کی جائے گی۔

ہم ایٹمی قوت ہیں ،اسرائیل حملہ نہیں کر سکتا،وزیردفاع

گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوج تعیناتی کے حوالے سے بتایا تھا،وزیراعظم کی منظوری کے بعد فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15اور16اکتوبر کو ہو گا، بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ جے شنکربھارتی حکومت کی نمائندگی کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں