4

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے قید کارکنوں کی گاڑیوں پر حملہ،فرار کرانے کی کوشش ناکام

پی ٹی آئی کے دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو چھڑوانے کے لیے نامعلوم افراد نے قیدیوں کی وین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد قیدی فرار ہوگئے۔

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.2 فیصد کمی

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی، شیشے بھی توڑے،وینوں میں اٹک جیل سے پیشی کیلئے لائے جانے والے قیدی سوار تھے،قیدی وینوں میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کا موقف

دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے الزام لگایا کہ ہمارے لوگوں کو زبردستی قیدی وینز سے باہر نکالا گیا،پولیس نے گرفتار افراد کو بھگانے کی کوشش کی۔

گرفتار کارکن بھاگنے سے انکاری ہیں، سب وہیں کھڑے ہیں،کارکنوں کو عدالت نے ڈسچارج کیا تو دوسرے کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی،ہمارے82سےزائد کارکنوں کو 3قیدی وینز میں اٹک منتقل کیاجارہاتھا۔

اسلام آباد پولیس کا موقف

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس 82 قیدیوں کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کررہی تھی،4 ڈالوں میں سوار ملزمان نے سنگجانی ٹول پلازہ کے نزدیک قیدی وینوں پر حملہ کردیا۔

بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی

ملزمان اسلحہ، ڈنڈے سوٹوں اور پتھروں سے لیس تھے۔حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی، جبکہ 3 حملہ آور گرفتارہوئے،پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

تمام تر صورت حال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی شروع کردئیے ہیں۔حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں