4

اسلام آباد کے اسکول میں 12 سالہ طالبعلم سے غیرانسانی سلوک

اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں اسکول کے 12 سالہ طالب علم سے غیرانسانی سلوک کا واقعہ سامنے آ گیا۔

اسلام آباد میں جی ایس آئی ایس آئی ایٹ کیمپس میں 12 سالہ طلب علم کو پورا دن باورچی خانے میں قید رکھا گیا۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ فیس میں اچانک اضافے اور ٹرانسپورٹ میں رعایت ختم کرنے کے خلاف درخواست پر اسکول نےمبینہ طورپر ردعمل میں بچے کو سزا دی۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اسکول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس غیرانسانی فعل کی وضاحت نہ دینے کی صورت میں قانونی کارروائی کروں گا۔ وزارت تعلیم نے بھی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اسلام آباد کے نجی اسکولوں میں طلبا کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے والدین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ والدین نے اسکول کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سول سوسائٹی اور والدین نے اس طرح کے اسکولوں کی رجسٹریشن فوری منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں