2

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی۔

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ملاقات پر پابندی نہ ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دئیے کہ آپ اس کو دیکھ لیں آئندہ کوئی درخواست ایسے یہاں نہ آئے۔ ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ انہوں نے کوآرڈینیٹر مقرر کیے۔ علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھا تو اغوا ہوچکے ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے علاوہ بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم راجا بھی ہیں۔ کوآرڈینیٹر پہلے طے کر لیتے ہیں فہرست آجاتی ہے اور ہم ملاقات کروا دیتے ہیں۔ جیل میں ملاقات اب بھی ہو رہی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ ملاقات پر پابندی لگاتے کیوں ہیں جس پر ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث وزارت داخلہ پابندی عائد کرتی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں