2

اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں اسکول کھلنے کے اوقات تبدیل کردیےگئے۔ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول کھلنے کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بچوں کے لیے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ اسکول کھلنےکا نیا وقت 28 اکتوبر تا31 جنوری 2025 تک رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی، آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں 31 جنوری 2025 تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے عوام سے کہا ہےکہ اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں کی کھڑکیاں ، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں