6

القسام بریگیڈ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کے شہر میں ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملے میں ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کا دھماکہ کیا۔

القسام بریگیڈ کے مطابق اس واقعے میں شہر کے مشرق میں الجنینہ محلے میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ایک اور واقعے میں القسام بریگیڈ نے اسی محلے میں 2 اسرائیلی ٹینکوں پر یاسین راکٹوں سے حملہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ رات شمالی اسرائیل کے بنیامینہ میں ایک فوجی اڈے پر حزب اللّٰہ کے ڈرون حملے میں اسرائیل کے چار فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,289 فلسطینی شہید اور 98,684 زخمی ہو چکے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں