20

امارات ائیرلائنز کی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی عائد

امارات ائیرلائنز دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجر یا واکی ٹاکی لے جانے سے روک دیا ہے۔

ایمریٹس ائیر لائن کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق چیک ان اور کیبن کے سامان دونوں پر ہوتا ہے، کوئی ممنوعہ آلات ملنے کی صورت میں دبئی پولیس ضبط کر لے گی۔

امارات ائیرلائنز نے نوٹس میں کہا کہ دبئی آنے جانے یا اس کے راستے سفر کرنے والی پروازوں میں تمام مسافروں کو چیک ان یا کیبن کے سامان میں پیجر اور واکی ٹاکیز لے جانے سے منع کیا گیا ہے۔

امریکا میں سمندری سیلاب نے تباہی مچا دی ، سینکڑوں افراد ہلاک و لاپتہ

مسافروں کے دستی یا چیک ان والے سامان میں ملنے والی ایسی اشیا کو دبئی پولیس ضبط کر لے گی۔ ایمریٹس اتوار سے عمان کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کرے گا، امارات کی عراق اور ایران آنے جانے والی تمام پروازیں پیر تک منسوخ رہیں گی۔

دبئی سے گذرنے یا وہاں سے سفر کرنے والے مسافر جن کی آخری منزل ان دونوں ممالک میں ہو، انہیں منگل تک سفر شروع کرنے کے مقام سے نہیں لیا جائے گا۔

بیروت آنے اور جانے والی پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی تو جو مسافر دبئی سے گذرتے ہیں اور ان کی آخری منزل بیروت ہے، انہیں اگلے نوٹس تک ان کے سفر کے مقام سے نہیں لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں