8

امریکی انتخابات،پاکستانی وقت کے مطابق مختلف ریاستوں میں پولنگ کے اوقات کار

امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے اوقات کار(پاکستانی وقت کے مطابق) سامنے آگئے ہیں۔

امریکا کی سات سوئنگ ریاستوں میں سب سے پہلے پولنگ نارتھ کیرولائنا میں شروع ہوگی،پاکستانی وقت کے مطابق نارتھ کیرولائنا میں شام تین بجے سے بدھ صبح چار بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔

آبادی کے لحاظ سے سپریم کورٹ میں 13سے زیادہ ججز نہیں ہونے چاہئیں،فواد چودھری

نیو جرسی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے سے لے کر بدھ صبح 5 بجے تک جاری رہے گی،اوہائیو میں پولنگ کی شروعات پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے جبکہ اختتام صبح 4 بجے ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق پینسلوینیا میں پولنگ شام چار بجے سے بدھ صبح پانچ بجے تک ہوگی،پاکستانی وقت کے مطابق جارجیا میں پولنگ شام چار بجے سے بدھ صبح چار بجے تک ہوگی۔

سائوتھ کیرولائنا میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 سے لے کر بدھ صبح 6 بجے تک پولنگ جاری رہے گی، پاکستانی وقت کے مطابق ریاست کولمبیا میں پولنگ شام ساڑھے 4 بجے سے لے کر بدھ صبح 6 بجے تک جاری رہے گی۔

مشی گن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار سے صبح چھے بجے تک ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق نیواڈا والوں کیلئے ووٹنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بدھ صبح چار بجے تک مقرر ہے۔

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی وقت کے مطابق ریاست ایریزونا والے شام پانچ بجے سے بدھ صبح چھے بجے تک حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے،لوزیانا میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے لے کر بدھ صبح 7 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔

وِسکونسِن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ سے صبح سات بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے،امریکی ریاست الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ شام 6 بجے شروع ہو کر بدھ صبح 7 بجے ختم ہوگی۔

پاکستانی وقت کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں پولنگ شام 6 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک جاری رہے گی،واشنگٹن ڈی سی میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 سے 8 بجے کے درمیان شروع ہوگی جبکہ بدھ صبح آٹھ بجے ختم ہوگی۔

پاکستانی وقت کے مطابق کیلیفورنیا میں پولنگ شام 6 بجے شروع ہو کر بدھ صبح 7 بجے ختم ہو گی،امریکی ریاست کولوراڈو میں پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ شام 6 سے بدھ صبح 6 بجے تک جاری رہے گی۔

فلورِیڈا میں پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ شام 6 بجے سے لے کر صبح 5 تک جاری رہے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق میکسیکو میں پولنگ شام 6 بجے سے لے کر صبح 6 بجے ختم ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینائی سے محروم نعت گو اور کرکٹر کوگاڑی کا تحفہ

پاکستانی وقت کے مطابق اوکلاہوما میں شام 6 بجے سے بدھ صبح 7 بجے تک جاری رہے گی،منی سوٹا میں پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ شام 6 بجے شروع ہو کر صبح 7 بجے ختم ہوگی، اسی طرح مسی سیپی میں پولنگ شام 6 سے بدھ صبح 6 بجے تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں