4

امریکی صدارتی انتخاب: ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

امریکا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔

ووٹ ڈالنے کےلیے سابق صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی پولنگ اسٹیشن آئے۔

بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ لیکشن کا دن امریکا کے لیے سب سے اہم دن ہے،لوگوں سے کہتاہوں بہتر مستقبل کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

ٹرمپ صدر بنیں گے یا کملا ہیرس؟ صدور میں سے 9 کی درست پیش گوئی کرنے والے امریکی مورخ نے بڑی پیش گوئی کردی

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر بہتر امریکا چاہتےہیں تو گھروں سے نکلنے اور ووٹ دینے کا وقت آگیا ہے،ہم نے بہترین مہم چلائی،کامیابی کے لیے پرامید ہوں۔ ووٹ گننے میں 2سے 3دن لگنے کی کوئی وجہ نہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ اتنی تاخیر ہو رہی ہے تو قیمتی کمپیوٹر رکھنے کا کیا فائدہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں