3

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو مشورہ

حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو حکومت سے گفتگو نہ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: فائل

حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو حکومت سے گفتگو نہ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: فائل

 لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو حکومت سے بات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بیان میں کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کررہے ہیں، دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے اور اس موقع پر ترمیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہوگا۔

دونوں سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں، پہلے جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں، اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہیے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں